اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیویارک میں مسلمان خاتون کو چھریاں مار کے قتل کر دیا گیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز میں ساٹھ سالہ مسلمان خاتون ناظمہ خانم کو بدھ کی رات نو بجے اُس وقت چھریاں مار کے قتل کر دیا گیا، جب وہ اپنے گھر کے قریب شوہر کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں۔ ان کے شوہر ان سے کچھ فاصلے پر تھے جس کی وجہ سے نہ وہ ان کو بچا سکے اور نہ ہی انہوں نے حملہ اور کو دیکھا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی کا کیس ہو سکتا ہے جبکہ ناظمہ خانم کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اُن کا کہنا ہے یہ قتل نفرت کی بنیاد پر ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں امام مسجد سمیت دو افراد کے قتل کے بعد سے نیویارک کی مسلم کمیونٹی میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ خاتون مسلم رہنماء لنڈا سورس نے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مسلمان خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ اکیلے نہ نکلیں اور خاص طور پر جب انہوں نے حجاب لیا ہو۔ ناظمہ خانم کا تعلق بنگلا دیش سے تھا اُن کا بھانجا نیویارک پولیس میں افسر ہے۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم پولیس افسر کے صدر عدیل رانا کا کہنا ہے کہ پولیس قتل کے محرکات کا جائزہ لے رہی ہے۔