اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں: بھارتی سفیر

واشنگٹن میں سبکدوش ہونے والے ہندوستانی سفیر ارون کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتکاری جاندار ہے۔ امریکہ میں جو بھی حکومت بنے گی، اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔
واشنگٹن (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں ہندوستانی سبکدوش ہونے والے سفیر ارون کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی جاندار خارجہ پالیسی اور سفارتکاری نے ریپبلکن اور ڈیموکرٹیک پارٹیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، اس لئے امریکہ میں جس پارٹی کی بھی حکومت بنے گی اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیاں، اس سے وابستہ ہندوستانی بزنس مین اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے امریکی صنعت پر تقریباً کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار عیاشیوں کی بجائے اپنے ملک کا نام روشن کرنے اور مربوط انداز میں امریکی ایوان نمائندگان میں لابنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ سفارتکاری کی ہم سے کلاسیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے طویل مدتی تجارتی تعلقات قائم ہونے میں بھارتی سفارتکاری کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔