اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نعمان جاویداوراداکارہ جاناں ملک نےشادی کرلی

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک نے شادی کرنے کرلی ہے ۔دو ایسے افراد جن کا تعلق تو شوبز سے ہے مگر ایک گلوکار تو دوسرا اداکاری کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے۔nauman-javed-marriageیاد رہے کہ گلوکار نعمان جاوید نے اس قبل گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کی تھی جو کہ کسی ذاتی وجوہات کے باعث کامیاب نہ ہوسکی، جس کے بعد دونوں میں علیحدگی کیا ہوئی ، نعمان جاوید نے اس غم میں خودکشی کی کوشش کی ۔ جس کے بعد نعمان جاوید نے پھر سے اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغازکردیا۔ nauman-javed-nikkahنعمان جاوید کاجاناں ملک سے شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اور جاناں ملک پہلی مرتبہ 12 اگست کو ملے تھے، جب وہ ایک ساتھ فلم دیکھنے کے لیے گئے۔ جس کے بعد میں نے جاناںملک کو 26 اگست کو پروپوز کیا، وہ ایک نہایت ایماندار اور وفادار شخصیت کی مالک ہیں۔nauman-javed-marraige-functionنعمان کا مزید کہنا تھا کی شادی کے بعد بھی اپنی گلوکاری کے کیریئر کو جاری رکھیں گے، ان کے مطابق جاناں ملک بھی شادی کے بعد اداکاری کرتی رہیں گی ۔ مزید کہا کہ اچھا ساتھی وہی ہوتا ہے جو مکمل آزادی دے، میں جاناں کو ہر مشکل میں ہمیشہ سپورٹ کروں گا۔ Nauman-javed-in-good-moodاپنے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان نے بتایا کہ ’میری فیملی اب میری پہلی ترجیح ہے، میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، میری زندگی بہت حد تک تبدیل ہوچکی ہے اور مجھے معلوم ہے کہ یہ بہتری کی وجہ سے ہوئی ہے، اللہ نے میرے لیے کچھ بہتر ہی سوچا ہے، جاناں کے ساتھ رہ کر میں اپنی ہر بری یاد کو بھول جاتا ہوں۔nauman-javed-with-janan