اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مسجدالحرام میں 170 عازمین کوبچالیاگیا

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) مسجدالحرام میں جمعہ کی نمازکے دوران گرمی اور تھکن سے بے ہوش ہونے والے 170 عازمین حج کو شہری دفاع کی ٹیموں نے بچالیا۔ سعودی خبرایجنسی کے مطابق مسجدالحرام میں جمعہ کی نماز کے موقع پر لاکھوں کا اجتماع تھا۔ اس دوران گرمی ور حبس کی وجہ سے 170 عازمین کی حالت خراب ہوگئی۔ طبعیت خرابی کے شکار زیادہ تر معمر افراد تھے۔ ان افراد کو شہری دفاع کے اہلکاروں نے ہلال احمر سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ نزدیکی طبی مراکز پہنچایا۔ ڈائریکٹر شہری دفاع نے بتایا کہ شہری ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد مسجدالحرام میں موجود ہے جن کے پاس کسی ہنگامی صورت حال میں طبی امداد فراہم کرنے کی بھرپورصلاحیت ہے۔سعودی شہری دفاع نے اس بار کسی ناخوشگوار صورتحال کا مقابلہ کرنےکےلیے شہری دفاع کے اہلکاروں کوجدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کیا ہے تاکہ مسجد الحرام آنےوالوں کوزخمی ہونے،طبیعت کی خرابی یا کسی خراب صورتحال میں فوری طورپر طبی امداد دی جائے۔hajj1سعودی عرب میں جج کا وقوف الاعظم 11 ستمبر کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیر 12 ستمبر کو عیدالاضحی ادا کی جائے گی۔ پچھلے برس حج کے موقع پرمنی میں بھگدڑ مچنےسے ہزارسے زائد حجاج شہید ہوئے تھے۔