اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنرل راحیل کے انصاف کا وعدہ پورا ہونے کے منتظر ہیں،شریف برادران یاد رکھیں قساص کے بغیر جان نہیں چھوٹے گی، ان کو لٹکنا ہوگا: طاہرالقادری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف برادران یہ بات اپنے دماغ میں بٹھا لیں کہ قصاص کے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔ان کو پھانسی پر لٹکنا ہوگا۔ہم چاہیں تو سات دن میں شہدا کا قصاص لے سکتے ہیں لیکن میں جنرل راحیل شریف کے وعدے کے پورا ہونے کا منتظر ہوں۔جنرل راحیل شریف صاحب نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاون کے شہدا کا انصاف ضرور ملے گا۔اب آپ جا رہے ہیں آپ کی ریٹائرمنٹ قریب ہے ہمارا وعدہ کب پورا ہوگا۔اگر آپ گھر چلے گئے اور شہدا کو انصاف نہ دلا سکے تو اللہ کے حضور کیا جواب دیں گے۔رائیونڈ یا اسلام آباد جانے میں سے کس آپشن کو اختیار کرنا ہے اس کا فیصلہ ہم خود اور جلد کریں گے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عوامی تحریک کے قصاص مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے ہم صرف اللہ کے بھکاری ہیں ہم نے تو ان کو وعدہ یاد دلایا ہے۔ جنرل صاحب دہشتگردوں کیخلاف جنگ جیت رہے ہیں ۔ ماڈل ٹاون کا سانحہ بھی دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران بھارتی ایجنٹ ہیں ان کا اقتدار میں رہنا پاکستان کی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔قوم کو تو ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن کا پتہ ہے لیکن شریف براگران کی ملوں میں تین سو بھارتی جاسوس بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں میں سے دس کے نام بھی گنوائے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس ان بھارتی جاسوسوں کے پاسپورٹ نمبر بھی ہیں۔کلبھوشن یادیو کی فون کالز کا ریکارڈ بھی شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز سے ملا۔نواز شریف کے اتحادی بھی پاکستان کے دشمنوں کے پے رول پر ہیں۔ انہوں نے ایک خط بھی دکھایا جو وزاردت داخلہ نے سیکرٹری خارجہ اور بلوچستان کے ہوم سیکرٹری کو لکھا کہ یہ شخص(محمود اچکزئی) ایجنسیوں کے پے رول پر ہے اور اس کو دس لاکھ ڈالر کی ادائیگی ہوئی ہے ۔ کراچی میں پاکستان کو گالیاں دی گئی ہیں لیکن کسی نے کوئی ایکشن نہ لیا۔اقتدار کے پردے کے اندر پاکستان کی سالمیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے میں نے پردہ اٹھا دیا ہے لیکن ہے کوئی جو ان کیخلاف کارروائی کرے۔اگر پاک فوج کے ادارے چاہیں تو میں یہ دستاویزات ان کو دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنی شوگر ملوں میں بھارتی تعاون سے بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں انہوں نے بھارتی کمپنیوں سے معاہدے کئے ہوئے ہیں ۔ یہ اگلے سال سولہ ہزار بجلی پیدا کرکے عوام کو مہنگے داموں بیچیں گے ۔یہ واپڈا سے بجلی کا نظام اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔اس لئے کہتے ہیں کہ اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتی کمپنیوں سے ایگریمنٹ بھی دکھائے۔انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو کہا کہ اگر میری دستاویزات غلط ہوں تو مجھے سزا دیں۔شریف برادران پر بھارت نے سرمایہ کاری کی اب بھارت ان کے اقتدار کو بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے۔طاہرالقادری نے کہا کہ شریف برادران ایک اور بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہیں۔اگر ہمت ہے تو شریف برادران میری باتوں کو رد کریں میں ان تمام جاسوسوں کے نام پانچ منٹ میں بتا دوں گا۔جب بھی ان کی حکومت کو خطرہ ہوتا ہے تو ملک میں دھماکے شروع ہوجاتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ میں کینیڈا سو بار جاوں گا کسی کو کیا۔ میرا کارکن میرے ساتھ ہے ۔اگر میں کینیڈا جاتا ہوں تو کیا انصاف دینے والے اداروں کو بھی ساتھ لے جاتا ہوں ۔ میں جہاں مرضی جاوں ہماری جنگ تو جاری ہے۔میرا ادارہ دنیا کے 90ممالک میں ہے میں نے جاتی امرا نہیں بنایا ۔میرا جہاز اڑتا ہے تو آپ تھر تھر کانپنے لگتے ہیں۔ ہماری تحریک کا پہلا راونڈ ختم ہو گیا ہے۔ اب اگلے دو راونڈ ہماری مٹھی میں ہیں جب چاہیں گے ان کا فیصلہ کر لیں گے۔ یہ سلطنت شریفیہ ہے یہاں انصاف نہیں ملے گا انصاف کو چھیننا پڑے گا۔حق بھیک میں نہیں ملتا اپنا حق لینے کیلئے لڑنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کل رات پونے بارہ بجے تک میرا اس اجتماع میں شریک ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں تھا ۔میں اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے یہاں آیا۔چند گھنٹوں کے نوٹس پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ہمارے پہلے راونڈ کا نظارہ کر لیا۔دونوں بھائی ایک نظر ہمارے اجتماع کو دیکھ لیں اور سوچیں کہ اگر میں ان کو حکم دیدوں کہ فلاں تاریخ کو رائیونڈ جانا ہے تو کیا منظر ہوگا آپ خود سوچ لو۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اسلام آباد یا رائیونڈ کے آپشنز ہیں میں کارکنوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کیا جائے ۔ کارکنوں نے اس پر رائیونڈ رائیونڈ کے نعرے لگا دیئے۔اگر میں رائیونڈ کی تاریخ دیدوں تو کیا میرے ساتھ چلو گئے اس پر سارا پنڈال کھڑا ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں۔ قانون پسند ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ میں نواز شریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر چاہیں تو سات دن میں انصاف لے سکتے ہیں ۔ہم ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتے۔طاہر القادری نے کہا کہ کسی صورت شہدا کا خون معاف نہیں کر سکتے۔حکمرانوں کے اربوں روپے پر لعنت بھیجتا ہوں۔میرے کارکنوں کا ایک جوتا ان کے اربوں روپے سے بڑھ کر ہے۔مجھے پتہ ہے کہ آپ میرا خطاب سن رہے ہونگے۔ نوٹ کر لیں کہ آپ کو لٹکنا ہوگا۔طاہر القادری نے کہا کہ آپ جیسے کارکن میرا فخر ہیں۔میری جان ہیں آپ لوگ ۔ میں آپ کے والدین کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے آپکی پرورش کی میری جان بھی اپنے کارکنوں پر قربان ہے۔میں اپنے رب کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آپ کی جو تربیت کی تھی آپ نے اس کا حق ادا کر دیا ۔ میں اپنی قبر میں بھی آپ کو نہیں بھولوں گا۔