اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربے‘جاپان اورامریکہ کی ہوائیاں اڑ گئی

سیئول(ٹیکنالوجی ڈیسک) جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مختلف بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات کئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے ہیں، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے صوبے ہوانگ ہائی سے کئے گئے، جہاں بحیرہ جاپان کی جانب 3 میزائل فائر کیے گئے تاہم میزائل کس قسم کے تھے اور کتنی دور تک گئے اس حوالے سے کوئی اطلاعت سامنے نہیں آسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے گئے تھے جب کہ کم جان ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا اب تک تقریباً 30 کے قریب میزائل تجربات کر چکا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے باعث سیانگ جو کاؤنٹی میں جدید ترین امریکن تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیاہے۔