اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,672FansLike
9,984FollowersFollow
564,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سمندری خوراک انسانوں میں بیماریوں کا باعث

ہونولولو(ہیلتھ ڈیسک) عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں سمندری جانوروں اور ان کو بطور خوراک استعمال کرنے کے باعث انسانوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ورلڈ کنزرویشن کانگریس کے موقع پر دنیا کے 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سمندری خوراک انسانوں میں بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ ہماری زمین کا انحصار سمندروں پر ہے اور انہی کی وجہ سے ہم سانس لیتے ہیں لیکن یہ جانتے ہوئے بھی ہم سمندروں کو آلودہ کررہے ہیں، 1970ء کی دہائی سے اب تک عالمی حدت میں اضافے کا 93 فیصد سمندروں نے جذب کیا ہے، اس صورتحال کے منفی نتائج بڑے پیمانے پر سامنے آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی جزائر ہوائی میں ہونیوالی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 9 ہزار مندوبین اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی ہے۔ ایجنسیز