اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

872,022FansLike
9,994FollowersFollow
567,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی کے واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے واقعات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت دو طرفہ بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کریں۔کراچی کے حالات اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جان کربی کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر تشدد کے واقعات میں متحدہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور ایم کیو ایم کے دفاتر کو بھی غیر قانونی سمجھ کر گرایا جا رہا ہے۔ متحدہ رہنماؤں کی امریکی محکمہ خارجہ سے رابطوں کا علم نہیں ہے اور ایسے واقعات میں ہم حکومت پاکستان سے رابطے میں ہوتے ہیں تاہم کراچی کے حالات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے صحافی کو مشورہ بھی دیا کہ مزید معلومات کے لئے حکومت پاکستان سے رابطہ کریں۔