اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف کی جان کیری سے ملاقات ، کشمیر جیل بن چکا ہے جہاں لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں :وزیراعظم

نیو یارک (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قیمت پر کشمیر کی لڑائی لڑے گا۔پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن کشمیر میں بھارت کی طرف سے لاشیں گرائی جارہی ہیں جو کہ ظلم و بربریت کی زندہ مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر جیل بن چکا ہے جہاں لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جان کیری کو کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔وزیراعظم نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نےجان کیری کو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا وعدہ بھی یاد دلایا۔’’میرے سابق دور حکومت میں امریکی صدر کلنٹن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں مدد کریں گے اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنا وعدہ پورا کرے۔‘‘ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور پشاور میں آرمی پبلک سکول کے حملہ آور افغانستان سے آئے لیکن کیا جواب میں ہم نے افغانستان پر چڑھ دوڑنے کی دھمکی یا حملے کی منصوبہ بندی تو نہیں کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ ان کے ملک بھی گئے ، امن عمل آگے بڑھانے کی کوشش بھی کی لیکن بھارت سنجیدہ نظر نہیں آتا۔ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انہی ملاقاتوں کے تسلسل کے تحت امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری، امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے جان کیری کو دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری علاقائی امن و سلامتی کیلئے اہم ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ امن و استحکام پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے معاشی میدان میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد کو بھی سراہا۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے اضافے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور تعلیم کے شعبے میں کامیابیاں حکومت کے مثبت اقدامات ہیں۔ وزیر اعظم نے جان کیری کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی آرہی ہے اور شرح نمو 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اخلاقی ذمہ داری کے طور پر لڑی ہے، میں امن کے قیام کیلئے ہمیشہ پڑوسی ملکوں کے پاس گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر میں ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کے نتیجے میں 107 لوگ شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔سابق صدر بل کلنٹن نے وعدہ کیا تھا کہ امریکہ پڑوسی ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان علاقائی اختلافات کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا، میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ امریکی حکام اور دفتر خارجہ اس وعدے کی پاسداری کیلئے اقدامات کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی بلا امتیاز کارروائیوں کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان میں ” کیو سی جی “ کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ بامعنی تعلقات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔pm2
pm1