اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی : بائیسیویں آئینی ترمیم متفقہ طور پرمنظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر 22ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ایوان میں 22 ویں آئینی ترمیم کا بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا۔ ایوان میں موجود 236 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ ڈالے ۔ کسی رکن کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی۔بل کے ذریعے آئین کے 8 آرٹیکلزمیں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن کے تقرر کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔اب 22 گریڈ کے سول افسر اورٹیکنو کریٹ بھی الیکشن کمیشن کے عہدیدار بننے کے اہل ہوں گے جبکہ چیف الیکشن کمشنرکیلئےعمرکی حد68سال ہوگی۔قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعدبائیسیویں ترمیم پر ووٹنگ کی جائے گی ۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد صدرمملکت ممنون حسین کے دستخط کے بعد بائیسیویں ترمیم باقاعدہ آئین کا حصہ قرار پائے گی۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ترمیم کی منظوری کے بعد پورے ایوان کو مبارکباد پیش کی۔