5 کار آمد بیوٹی پروڈکٹس، قمیت 500 روپے سے بھی کم

کون کہتا ہے کہ بہترین نظر آنے کے لیے آپ کو بے حد خرچہ کرنا ہوگا؟ ویسے تو ایسے کئی سکن کیئر پروڈکس موجود ہیں جو یقیناً آپ کی جیب پر بے حد بھاری ہوں گے۔ لیکن اپنی جلد کا خیال رکھنے کے لیے آپ کئی لوکل پروڈکس کا استعمال کرسکتے ہیں جو 500 روپے سے کم میں دستیاب ہیں۔ کئی ایسے پروڈکس بازار میں دستیاب ہیں جو آپ کی جلد کو بہتر بنانے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔ اپنی آدھی تنخواہ جلد کو بہتر بنانے والے ماسک وغیرہ پر خرچ کرنے کے بجائے ایسے پروڈکس کا انتخاب کریں جو باآسانی دستیاب بھی ہوں اور آپ کی جلد کے لیے بہتر بھی ہو۔ پاکستانی برینڈز کے 5 ایسے بیوٹی پروڈکس کی فہرست یہاں دیکھیں جو یقیناً آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں ہوں گے ساتھ ساتھ آپ کو ایک بہتر جلد دینے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

1) سعید غنی کا سندل پاؤڈر
رقم: 60 روپے
1
سعید غنی کا سندل پاؤڈر ان تمام لوگوں کے لیے نہایت کارآمد ہے جو جلد پر بہت زیادہ تیل آنے سے پریشان رہتے ہیں، اس سندل پاؤڈر میں پانی ملائیں اور اسے ماسک یا سکرب کی طرح استعمال کریں، جس سے آپ کی جلد نہایت تازہ رہے گی۔ یہ پاؤڈر جلد میں جمی ہوئی دھول مٹی کو اچھی طرح صاف کردیتا ہے۔

2) یورا کرافٹ کا ایپریکوٹ آئل (Apricot Oil)
رقم: 380
2
یورا کرافٹ کے صابن بھی نہایت کارآمد ہیں اور ان کا یہ تیل ان سے بھی کافی بہتر ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تیل کے استعمال سے جلد پر آنے والے تیل کو ختم کیا جاسکتا ہے، یہ گھاڑا ہوتا ہے اور اس کا استعمال صرف چہرے پر نہیں بلکہ پورے جسم پر کیا جاسکتا ہے، سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال کافی بہتر ہے۔

3) نیکوس کا فیس ماسک کس آف یوتھ (kiss of youth face mask by N’ecos)
رقم: 150
3
اگر آپ کو اپنی جلد کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ وقت دینا پسند نہیں تو یہ فیس ماسک بالکل صحیح انتخاب ہے، وہ افراد جو ہر وقت فیشل نہیں کرواسکتے لیکن بہتر جلد چاہتے ہیں وہ اس ماسک کا استعمال کریں۔ اس ماسک میں موجود کینو کے ٹکڑے جلد کو تازہ اور خوبصورت بنانے کے لیے کارآمد ہیں۔

4) آرگینک سیکرٹس کا ماسک ریڈینس (Radiance sea salt mask by Organic secrets)
رقم: 400 روپے
4
آرگینک سیکرٹس کے پروڈکس کو ویسے بھی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں، ان کے شیمپو اور صابن کافی استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کا یہ ماسک بھی جلد کے لیے کافی کارآمد مانا جاتا ہے۔ یہ تین طریقوں سے لگایا جاسکتا ہے، آپ اسے چہرے پر تہہ کی طرح لگائیں، ماسک کی طرح اسے چہرے پر کچھ دیر لگا رہنے دیں اور کلینزر کی طرح اسے دھو لیں۔

5) باڈی کیئر ایسنشل کا فروٹ تھراپی (Fruit therapy by body care essentials)
رقم: 150 روپے
5
اس برینڈ کے پروڈکس کی خوشبو ہی اتنی اچھی ہے کہ اسے لیے بغیر آپ رہ نہیں پائیں گے، اس صابن کا استعمال چہرے کی جلد کو سخت اور خشک بنانے کے بجائے نرم رکھتا ہے جس سے آپ کی جلد کافی تازہ نظر آئے گی۔کیا آپ ایسی سستی مصنوعات کے بارے میں جانتے ہیں، جو جلد کے لیے کارآمد ہوں؟ ہمیں بھی اپنی آرا بتائیں۔