اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,186FansLike
9,993FollowersFollow
566,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) کی اہم ترین رہنماءنے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماءاظہر صدیق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اور ایسا کرنے کی وجہ بھی کچھ ایسی بیان کی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو مزید پریشان کر دیا ہے۔اظہر صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میںپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”پانامہ لیکس سکینڈل میں وزیراعظم اور ان کے بچوں کے نام آئے ہیں اور اب میرا ضمیر نہیں مانتا کہ ایسے شخص اور پارٹی سربراہ کے ساتھ کام کروں جن کے اتنے بڑے سکینڈلز سامنے آ گئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت اور عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیا اور آف شور کمپنی سامنے آنے پر تمام اثاثہ جات اور تمام تر تفصیلات بتا دی ہیں اور پاکستان میں ایسی کوئی اور مثال نہیں ملتی“۔ میرا خیال ہے کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اور آزاد کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو عمران خان اور تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے ہی میں بلامشروط اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں“۔اظہر صدیقی نے کہا کہ ”پانامہ لیکس کے بعد لوگ بڑے غصے میں ہیں اور ہم سمجھتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی لیکن پانامہ لیکس سکینڈل کے آنے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے واضح جواب دینے کے بجائے دوسروں پر الزامات لگانے کے باعث لوگوں میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے اور جو لوگ ان کے ساتھ ابھی کھڑے ہیں وہ بھی کسی مجبوری کی وجہ سے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ زیادہ دیر یہ کام نہیں چلے گا، انشاءاللہ آپ دیکھیں گے کہ کافی لوگ وقت کیساتھ ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی“۔