اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,801FansLike
9,992FollowersFollow
566,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے کرنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے 24 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کا اجلاس ہوا جس میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکول مالکان اور انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت نے یکم جون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا جب کہ یکم جون تک سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے تعلیمی سرگرمیاں 11 بجے تک محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے بھی 20 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔