اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پرویز رشید کو وزارت اطلاعات سے فارغ کردیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرل المیڈا کیس میں وزیراطلاعات پرویز رشید کو وزارت سے فارغ کردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عسکری حکام کو پرویز رشید کے کردار پر تحفظات تھے جس کے بعد وزیراعظم نے انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے اُنہیں عہدے سے فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے کے بعد پولیس اور ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز رشیدسے وزیراعظم نے عہدہ واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھی بیرون ملک سے جلد استعفیٰ آنے کی توقعات ہیں۔ اے آر وائی کے ممتاز اینکرز پرسن ارشد شریف نے نیوز اینکر سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو استعفی دینے کا کہا گیا ہے اور یہ اقدام عسکری حکام کے پرویز رشید کے کردار پر تحفظات کے بعد کیا گیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے کے بعد پولیس اور ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز رشیدسے وزیراعظم نے عہدہ واپس لے لیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ملک سے باہر چلے گئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور وہ بھی وہاں سے استعفیٰ پیش کردیں گے جب کہ ایک اور وفاقی وزیر جو کہ وزیراعظم کے خاندانی رشتہ دار بھی ہیں ان کے استعفیٰ کا بھی امکان ہے تا ہم وزیر اعظم ان کے معاملے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت نے قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے میں کچھ وزراء کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو ہٹا دیا گیا ہے اور دیگر دو وزراء کے استعفیٰ کا امکان بھی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید گزشتہ تین دن سے میڈیا پر بھی دکھائی نہیں دے رہے تھے اور سرکاری گھر سے اپنا سامان بھی کچھ دن قبل منتقل کرلیا تھا