اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

استحکام پاکستان کے لئے تحفظ نظریہ پاکستان کا پرچار ضروری ہے ،مفتی غلام مصطفی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)جس طرح جسموں کی زندگی اور سلامتی کے لئے اور جینے کے لئے اچھی خوراک اور موسم کے مطابق لباس ضروری ہے ا س سے بڑھ کر استحکام پاکستان کے لئے تحفظ نظریہ پاکستان کا پرچار ضروری ہے اس نظریہ کو ہر پاکستانی کو اور باالخصوص نوجوانوں کو روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ ہر پاکستانی او ر باالخضوص ہر نوجوان ملک کے استحکام کیلئے پاکستان پر اپنی زندگی لٹانے کے جذبہ سے سرشار ہو انشاء اللہ راولپنڈی میں منعقدہ پاکستان زندہ باد کنونشن استحکام پاکستان کے لئے اہم تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے‘ کنونشن کی کامیابی پر ہم مرکزی امیر جماعت پیر سید مظہر سعید کاظمی او رمرکزی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان مفکر اسلام پیرسید ریاض حسین شاہ اور ان کے دیگر عہدیداران کو اگلے تین سال کے لئے بطور عہدیدار حلف اٹھانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کاا ظہار کنونشن سے واپسی پیر جماعت اہل سنت پاکستان گوجرانوالہ سٹی کے امیر ممتاز عالم دین الحاج مفتی غلام مصطفی چشتی مدنی نے جناح روڈ پر جماعت کے دفتر میں عہدیداران کا اجلاس طلب کر کے ان سے کیا‘ اجلاس میں مفتی جما ل الدین قادری‘ مولانا محمد امین مجددی‘ بابا جی زبیر عبدالغنی نوشاہی‘ مولانا فدا حسین مجددی‘ مفتی فضل حق فاروقی اور دیگر تمام سٹی کے عہدیداران نے خصوصی طورپر شر کت کی۔