اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہمیں بھارت جیسے عیار ملک کی سازشوں اور مکاریوں سے شدید خطرات لاحق ہیں,حافظ محمد طیب، ملک اختر

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ممتاز سماجی کارکن اور انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ محمد طیب، ملک اختر پی کے سپورٹس اور مجاہد بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت جبکہ ہمیں بھارت جیسے عیار ملک کی سازشوں اور مکاریوں سے شدید خطرات لاحق ہیں ہمارے سیاست دانوں کو ہوش کے ناخن لینا چا ئیں اور اپنے باہمی اختلافات و معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے چا ئیں بصورت سیاست دانوں کی ناتجربہ کاریوں کی سزا ملک و قوم کی ملے گی اور پاکستان ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے جا پڑے گا اُنہوں نے مذید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا ہمارے سیاستدانوں کی اولین ترجیح ہو نی چا ئیے نہ کہ ایک دوسرے کے اُوپر کچر اُچھالنااور ذاتیات پر اُتر آنا اس سے ہمارے ملک کی پوری دنیا میں جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں سیاست دانوں کے آپس کے اختلافات سے نہ صرف آپریشن ضرب عضب متاثر ہو گا بلکہ ہمارے اذلی دشمن بھارت کو بھی پاکستان میں راء کے ذریعے مزید دہشت گردانہ کاروائیاں کروانے کا موقعہ ملے گا ۔