اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہائی کورٹ:حکومت نے ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹ پی اے سی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کی 2001 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹس کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔جسٹس شاہد وحید نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کی طرف سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہیں کر رہی ہے، گورنر پنجاب اپنے جواب میں کہہ چکے ہیں کہ ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود آڈٹس رپورٹس اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہیں کی جا رہی ہیں،پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمن عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی حکومتوں کی 2001 سے لے کر 2005تک آڈٹ رپورٹس آئندہ چند روز میں اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردی جائیں گی، عدالت نے حکومت کی یقین دہانی پر ضلعی حکومتوں کی 5سالہ آڈٹ رپورٹس کو کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی۔