اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیب نے ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کافیصلہ کر لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب سندھ نے ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اس حوالے سے نیب نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے اثاثے منجمد کرنے کافیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے جائیدادبیٹے کے نام منتقلی کی کوشش پرفیصلہ کیاگیا،نیب نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیاہے جبکہ ڈاکٹر عاصم کی جائیداد کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر جنوبی کو بھی بھیج دی گئی ہیں ۔ڈاکٹرعاصم کی جائیدادمنجمد کرنےکا فیصلہ 462 ارب رو پے کی کرپشن کے کیس میں کیاگیا،ڈاکٹر عاصم کیس کے فیصلے تک جائیدادفروخت یاکسی کے نام منتقل نہیں کرسکیں گے۔نیب ضلع کورنگی میں واقع 23ایکڑزرعی زمین بھی منجمدکرناچاہتی ہے،ڈاکٹرعاصم حسین کے نام پرمختلف فلیٹس،پلاٹس اوردکانیں ہیں،ضلع جنوبی میں ڈاکٹرعاصم کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادہے۔