اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 12 سے 15 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 12 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 614 ارب روپے کے فنڈز رکھنے کی تجویز ہے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 360 ارب روپے اور پنشن کیلئے 253 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔علاوہ ازیں 2 ایڈہاک ریلیف بھی بنیادی تنخواہ میں شامل ہوسکتے ہیں جس سے تنخواہوں اور پنشن میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ 2 ایڈہاک ریلیف شامل ہونے کے بعد تنخواہ اور پنشن میں 12 سے 15 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔