اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,186FansLike
9,993FollowersFollow
566,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی این ایس ذوالفقار حملہ کیس،پاک بحریہ کے پانچ افسران کو سزائے موت سنادی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوی ٹربیونل نے نیول ڈاک یارڈ پر جنگی بیڑے پی این ایس ذوالفقار پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاک بحریہ کے سب لیفٹیننٹ حماد سمیت پانچ افسران کو سزائے موت سنادی تاہم ملزمان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ انعام نے بتایاکہ پانچوں افسران کو حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم نیول ہیڈکوارٹر نے جرم ،ٹرائل، سزا سے متعلق کسی قسم کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا،نیول ہیڈکوارٹر سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیول اپیل کورٹ میں جائیں گے۔ سزاپانےوالوں میں سب لیفٹیننٹ حماداحمد، عرفان اللہ،محمد حماد ، ارسلان نذیر، ہاشم نذیرشامل ہیں۔یادرہے کہ نیول ڈاک یارڈ کے حساس علاقے میں 6ستمبر کو 2014ءکو علی الصبح نیوی کے ہی کچھ افسران نے دھاوابول دیاتھا اوریہ حملہ سیکیورٹی فورسزناکام بنانے میں کامیاب ہوگئیں لیکن حملہ آوروں نے ایک پٹرولنگ کشتی میں پناہ لے لی اور پی این ایس ذوالفقار کے قریب ہی فائرنگ کاتبادلہ ہوااور پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرنے کی اس کوشش کے دوران 4افراد مارے گئے تھے ۔