اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

غازی عبدالرشید قتل کیس : عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت نے غازی عبدلرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے جسے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے تحریر کیا ہے ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم عدالت میں حاضری سےمسلسل راہ فرار اختیار کر رہا ہے جبکہ عدالت پہلے ہی ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا ، ایسے حالات میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے ضامن بتائیں کیوں نہ ان کی ضمانت ضبط کر لی جائے ؟