ہزاروں مسلمانو ں کے قاتل نریندر مودی کاایساکام کہ مسلمان بھی حیران رہ گئے

کھڑک پور(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم دوران خطاب ایک دم خاموش ہوگئے ،اپنے سامعین کو بھی خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے شہر کھڑ ک پور میں ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک خاموش ہوگئے ۔ ان کی خاموشی کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ قریب میں واقع ایک مسجد میں ہونے والی اذان تھی ،اس وقت وہ بڑے جوش کے ساتھ اپوزیشن کے خلاف تقریر کررہے تھے اور اذان کے شروع ہوتے ہی انہوں نے خاموشی اختیارکرلی اور تقریبا 5 منٹ تک خاموش کھڑے رہے ۔دوران اذان سامنے بیٹھے جلسہ کے شرکاء نے مودی کے حق میں نعرے لگانے شروع کردیئے مگر بھارتی وزیراعظم نے بغیر بولے اشاروں سےاذان ختم ہونے تک خاموش رہنے کامشورہ دیا۔ جسکے بعد شرکاء خاموش ہوگئے ۔اذان ختم ہونے کے بعد نریندر مودی نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا ہم یہ چاہتے کہ ہماری وجہ سے کسی بھی مذہب کے حوالے سے کسی بھی قسم کی عبادت میں کوئی مداخلت یا پریشانی ہو۔