اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نزول قرآن و میلاد صاحب قرآن کا مقصد ہدایت انسانی ہے، پیغام میلاد النبی ﷺ دنیا میں امن و محبت کے پرچم لہرانا ہے۔ پیر محمد تبسم بشیر اویسی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)نزول قرآن و میلاد صاحب قرآن کا مقصد ہدایت انسانی ہے، پیغام میلاد النبی ﷺ دنیا میں امن و محبت کے پرچم لہرانا ہے۔میلاد رسول ﷺ کا جشن منانے والے درود خواں ہیں صاحب بارود نہیں ۔آمد رسول ﷺ سے کائنات میں بہار آ گئی ۔ہر قدم پر لڑنے والے بھائی چارے کے مقدس رشتے میں بندھ گئے ۔رسول کریم ﷺ رحمۃ اللعالمین بن کر اس دنیا میں ظہور پذیر ہوئے کہ ہر قوم ،قبیلہ ،طبقہ اور مخلوق اُن کی رحمت سے مستفیض ہوئی ۔ملک پاکستان کا قیام بھی محافل میلاد منانے والوں کی بدولت ہوا ۔نبی کریم ﷺ پیغمبر امن بن کر دنیا میں جلوہ گر ہوئے اورامن کے نہ بجھنے والے چراغ روشن ہو گئے ۔سرکار مدینہ ﷺ کی ولادت تمام جہانوں کے لئے قومی ،ملی، فکری، تجدیدی، روحانی اور اخلاقی اصلاح کا باعث بنی ۔آج ملت کا انتشار اقوام عالم کے سامنے شرمندگی کا باعث ہے ۔ملت اسلامیہ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر ملت واحدہ کا ثبوت دیتے ہوئے فروغِ عشق رسول ﷺ کا فریضہ سر انجام دے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے جامع مسجد رحمۃ اللعالمین عدالت گڑھا سیالکوٹ میں 72ویں ماہانہ درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام حیدر خادمی ،علامہ نیاز احمد الازہری ،علامہ محمد لقمان اویسی،قاری محمدیعقوب نقشبندی ،علامہ محمداقبال گھمن مصطفائی ،قاری شیر محمد نقشبندی نے کہا کہ عظمتِ قرآن و صاحب قرآن کے ترانے ہمیشہ گونجتے رہیں گے ۔بعثتِ محمدی ﷺ اور نزول قرآن کا مقصد ہدایت انسانی اور معرفتِ ربانی ہے ۔قرآن حکیم تمام کتابوں میں افضل ،صاحب قرآن حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام انبیاء کرام میں افضل اورامت محمد ﷺ تمام امتوں میں افضل ہے ۔ہمیں قرآن کریم اور نبی رئوف و رحیم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کر کے قرب الہٰی سے ہمکنار ہونا ہے ۔اس موقعہ پر حاضرین میں 72ویں درس قرآن کی مناسبت سے 72قرآن کریم ترجمہ کنز الایمان تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پرپیر حاجی محمد بوٹا قادری،حافظ محمد منیر قادری،حافظ طارق محمود نقشبندی، چوہدری شوکت علی ، محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔