اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

بنکاک(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو17 رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان ہر104 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز عائشہ ظفر اور جویریہ خان نے بالترتیب 15 اور 20 رنز بنائے جن کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔
کپتان بسمہ رؤف نے مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا تاہم وہ بھی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں، ان کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکی، ٹیل اینڈرز نے اپنی سی کوشش کی تاہم وہ بھی ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ بھارت کی جانب سے ایکتا بشت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دیگرز 4 بولرز نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے اوپنر متھالی راج نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہیں۔ ان کے علاوہ گوسوامی نے آخری اووز میں 17 قیمتی رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 2 اور سادیہ یوسف اور ثنا میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئی۔