اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان سے ریٹائرڈ میجرجنرل ڈاکٹر لندن بھیج دیاگیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ڈاکٹروں کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کو مزید 48گھنٹے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیئے جانے کے بعد ان کی واپسی کاشیڈول تبدیل کردیاگیاجبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹائرڈمیجر جنرل اظہر کیانی کو خصوصی طور پر وزیراعظم کا طبی معائنہ کرنے کیلئے لندن بلالیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت 27 مئی کو وطن واپس آ رہے تھے جس میں اب تبدیلی کردی گئی اور وطن واپسی پیر یا منگل کو ممکن ہو گی، ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملتے ہی وہ وطن واپس آ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ابھی مزید ٹیسٹ ہونا ہیں اوروہ علاج کیلئے امریکہ بھی جا سکتے ہیں۔