اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سانحہ12مئی میں ملوث متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ 12مئی سمیت دیگر اہم مقدمات میں پولیس کو مطلوب متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے بعد انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد کامران فاروق کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب ان سے تفتیش جاری ہے ۔ ان پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہونے کا امکان ہے ۔