اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نوجوان ہی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ,مظہر اقبال رندھاوا

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ ضلع گوجرانوالہ کے عہدادران کے انتخاب کے لیے اجلاس میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور اسلام کی اشاعت میں نوجوانوں نے سب سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی امیدیں نوجوانوں سے ہی وابستہ ہیں۔اس موقع پر صدر جماعت اسلامی یوتھ محمد یوسف بٹ نے طاہر مکی ہنجرا، شہزاد اشرف مغل، ملک عمران قدوس،محمد ذیشان بٹ کو سنیئر نائب صدور بنانے کا اعلان کیا۔ وجاہت مغل، کاشف مہر اور غلام فرید بٹ ناٗب صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔شاکر مظہر بٹ حصول انصاف اور قاضی حسن فاروق وکلا ء ونگ کی قیادت کریں گے جبکہ رانا راشد، اشتیاق مغل، میاں عمیر اور سید علی شاہ کو ڈپٹی صدود بنا یا گیا۔ عمار احمد تارڑ فنانس سیکرٹری اور عاطف ریاض مغل ا ٓئی ٹی کوآرڈینیٹر ہونگے۔ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا نے تمام عہددران کو مبارک باد پیش کی۔