اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,949FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی ، فرانسیسی خاتون نے خانپور کے لڑکے سے شادی کر لی

خانپور (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی ، 55سالہ فرانسیسی خاتون عمیر احمد سے شادی کرنے خانپور پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 55سالہ فرانسیسی خاتون کیتھرین لواٹ اور خانپور کے رہائشی 29سالہ عمیر احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو شادی کیلئے منتخب کر لیا ۔ چند روز قبل خاتون سب چھوڑ چھاڑ کر ہزاروں میل کا سفر طے کرنے کے بعد خانپور پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد عمیر احمد سے شادی کر لی ۔ فرانسیسی خاتون نے اپنا نام کیتھرین لواٹ سے تبدیل کر کے عائشہ رکھ لیا ہے اور عمیر احمد کے ساتھ ہنسی خوشی کی زندگی گزار رہی ہے ۔دونوں جمعرات کے روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔