اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ، شہری خوش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برس پڑے ، موسم سرما کی پہلی بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے کئی علاقوں ، گوجرانوالہ ، پنڈی بھٹیاں ،ننکانہ اورگردونواح کے علاوہ ، اسلام آباد، راولپنڈی، ، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور ، چارسدہ ،، گلگت بلستان ، آزاد کشمیر ، مالم جبکہ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بونداباندی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ بارش اور بونداباندی سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا ہے جس سے موسمی اور خشک موسم سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہو نے کی امید پیدا ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ سوات ، مٹہ اور دیگر علاقوں میں بھی بونداباندی جاری ہے جبکہ باڑہ ، جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور اور گرجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں اور ملک کے دوسرے حصوں میں وقفے وقفے سے بونداباندی کا سسلسلہ جاری رہے گا جس سے سردی کی شدت بڑھے گی ۔