اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,997FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع گجرات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اے سی اور پولیس افسران زیر التوا درخواستیں بھی نپٹائیں:لیاقت علی چٹھہ

گجرات(فرحان مرزا سے)اووسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع گجرات نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وصول ہونیوالی 245شکایات میں سے216کو نمٹا دیا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران زیر التوا درخواستوں کا ازالہ کریں، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، فوکل پرسن ڈی ایم او وقار حسین خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کا نہایت اہم اثاثہ ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق حکومت انکے مسائل کے خاتمہ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران اووسیز کی شکایات کو اولیت دیں اور انکے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز کے مسائل کو تیزی سے نمٹانے کیلئے کمیٹی کے ماہانہ کی بجائے ہر دو ہفتے بعد اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔