اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کی 12 یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب نے صوبے بھر میں موجود غیر قانونی یونیورسٹی کیمپسز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے تا حال 12 یونیورسٹیوں کو غیر معیاری قرار دیا ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے متعلقہ حکام کو یونیورسٹیوں کے کام اور ان کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کی پڑتال کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر معیاری یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپسز کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔ ایچ ای سی کیمطابق کئی یونیورسٹیوں نے قابل اساتذہ نہ ہونے کے باوجودگھروں میں ہی یونیورسٹی کیمپسز کھول کر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم دینے کا آغاز کر رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔