اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پولیس حملہ کیس:42ملزمان کی ضمانتیں منظور

گوجر خان(نما ئندہ نیوز الر ٹ)پولیس حملہ کیس میں 42ملزمان کی ضمانتیںانسداد دہشت گردی عدالت نے منظورکر لی ،تفصیلات کے مطابق چند ماہ پہلے نواحی گائوں میانہ پھمبل میں بچے کی ہلاکت پر مشتعل ہجوم نے پولیس تھانہ جاتلی کے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا جبکہ پولیس گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ ڈالا تھا جس پر تھانہ جاتلی میں درجن بھر افراد کے نام دہشت گردی کی ایکٹ7ATAکے تحت مقدمات قائم کئے گئے اور سو سے زا ئد نا معلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ،مقدمے مین شامل زیادہ تر افراد مقامی گا ئوں میانہ پھمبل کے رہائشی تھے ،دہشت گردی کے تحت مقدمہ قائم ہونے کے بعد میانہ پھمبل کے مکین گزشتہ کئی ماہ سے ازیت اور کرب میں مبتلا تھے ،پولیس حملہ کیس میں 42افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے بعد انسداد دہشت گردی کورٹ راولپنڈی میں پیش ہوئے جن کی وکالت معروف قانون دان اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پنجاب راجہ حمید احمد ایڈووکیٹ نے کرتے ہوئے اپنے دلائل دیئے ،،گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں وکیل صفائی اور وکیل استغاثہ کے دلائی سننے کے بعد عدالت نے 42افرادکی ضمانتیں منظور کر لی ،فیصلہ آنے کے بعد نواحی گائوں میانہ پھمبل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے معروف قانون دان راجہ حمید احمد ایڈووکیٹ کیلئے اظہار تشکر کیا۔