اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

پشاور(بیورورپورٹ)تھا نہ شر قی کے حدود میں جو ڈیشل کمپلیکس میں سا بقہ دشمنی کی بناء پر سپیشل پو لیس اہلکار(ایس پی او )نے فائر نگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویش نا ک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس نے بر وقت کا روا ئی کر تے ہو ئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گر فتار کر کے مقد مہ درج کر لیا شر قی پو لیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ روز نجیب اللہ اور محمد لطیف جو ڈیشل کمپلیکس پشاور میں مو جود تھے کہ اسی دوران ملزم ارشد علی ولد غلام علی نے ان پر اندھاد ھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں دو نو ں شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشو یشنا ک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر نجیب اللہ زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا جبکہ محمد لطیف تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہے جس کی حا لت خطر ے سے با ہر بتائی جا رہی ہے پولیس نے بر وقت کا روا ئی کر تے ہو ئے ملزم ارشد علی ولد غلام علی جو سپیشل پولیس اہلکار (ایس پی او)ہے گرفتار کر کے انکے قبضے سے واردا ت میں استعما ل ہو نے والا پستول بھی بر آمد کر لیا گیا جبکہ اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشن پشاور سجا د خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ ملزم ارشد علی اور مقتول کے مابین سا بقہ دشمنی چلی آرہی تھی آج اسکی پیشی تھی کہ اس دوران ملزم جو ایس پی او ہے جسکی ڈیو ٹی تھا نہ خزا نہ میں لگائی گئی تھی اس نے اپنے چچا زاد بھا ئیوں کا بد لہ لینے کیلئے مخالفین پر فائر نگ کر دی جس میں ایک جا ں بحق ہو گیا ہے جبکہ دسرا زخمی ہے پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتا ر کر کے تحقیقا ت جا ری ہے جبکہ اس کے علا وہ اور کو ئی بھی اس واردات میں ملوث ہو نگے تو انکے خلاف بھی ڈیپا رٹمنٹل کا رو ائی کی جائیگی ایک سوال کے جو اب میں ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ جو ڈیشل کمپلیکس پشاور کیلئے پولیس کی جانب سے سپیشل سیکیو رٹی فراہمی کی گئی ہے جس میں پولیس اہلکارو ں کی تعداد 100کے قریب ہے ۔