اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام یوم عشق رسولﷺ، ملک بھر میں سیمینارز اور ریلیاں

لاہور(بیورورپورٹ)جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام ملک بھر میں ’’یو م عشق رسول ‘‘ منایا گیا اور مختلف شہروں میں عشق رسول سیمینارز اور تحفظ ناموس رسالت ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید مظہر سعید کاظمی نے شاہی عید گاہ ملتان میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدانِ ناموس رسالت قوم کے ہیرو ہیں۔ اہل حق کا اسلحہ عشق رسول ہے۔ مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ ء عشقِ رسول سے خائف ہیں۔ جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم تعلیم و تبلیغ پیر سید شمس الدین بخاری نے انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ لاہور میں عشق رسول سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخان رسول کی سرکو بی کیلئے غازی ممتاز حسین قادری شہید اور غازی علم الدین شہید کے جذبہ عشقِ رسول کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ محبت رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ جماعت اہلسنّت خیبر پختونخواہ کے صدر مفتی فضل جمیل رضوی نے جامعہ غوثیہ پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کی نگہبانی ہرمسلمان پر فرض ہے۔ وزیر اعظم قانون ناموس رسالت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا واضع اعلان کریں۔ جماعت اہلسنّت کے مرکزی رہنما پیر خالد سلطان قادری نے سریاب روڈ کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت پر مر مٹنا اہل حق کا شیوہ ہے۔ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔شہیدان ناموس رسالت کا نام تاقیامت زندہ رہے گا۔ یوم عشق رسول کے موقع پر ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے اسلام آباد، پیر سید غلام یٰسین شاہ نے مظفر آباد، علامہ محمد اکرم سعیدی نے کراچی ، مولانا محمد حنیف چشتی نے گوجرانوالہ ، علامہ سخی احمد خان نے جھنگ ، مولانا منظور عالم سیالوی نے میانوالی ، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی نے میاں چنوں، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے ناروال ، علامہ بشیر القادری نے ہری پور ، پیر سید فدا حسین شاہ نے حافظ آباد ، پیر سید خلیل الرحمن بخاری نے عارف والا، صاحبزادہ محمد عثمان غنی نے راولپنڈی نے اجتماعات سے خطاب کیا۔