اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت نے اوگرا سفارشات مسترد کردیں ، پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارشات کو جزوی طور پر مسترد کر تے ہوئے پٹرول اور ہائی آکٹین کی حالیہ قیمتوں کو برقرا ر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 85پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمتوں میں 2روپے 18پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے حکومت نے مستردکردیا ہے ۔ اس کے علاوہ سمری میں مٹی کا تیل بھی 3.97مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے مٹی کے تیل میں 1روپے 98پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 80 پیسے کی بجائے 3 روپے 34پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 47 پیسے کی بجائے 2روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔اوگرانے پٹرول کی قیمت میں 85پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 2روپے 18پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔