لاہور ہائیکورٹ کا ٹی ایم او نشتر ٹاﺅن سید علی عباس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ایم کو نشتر ٹاؤن سید علی عباس کو گرفتار کر کے 2 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ٹی ایم او کی گرفتاری کا حکم عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ایم او نشتر ٹاؤن سید علی عباس نے حکم امتناعی کے باوجود عمارت مسمار کر دی اور عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کا مرتکب ہوا ہے۔ عدالت نے ٹی ایم او نشتر ٹاؤن سید علی عباس کو گرفتار کرنے کے 2 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔