اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکارہ سلمی آغا کو بھارتی شہریت دے دی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)عدنان سمیع کے بعد معروف اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا کو بھارت کی شہریت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سلمیٰ آغا نے چند روز قبل بھارتی شہریت کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے بھارتی حکومت نے منظور کرتے ہوئے انہیں اوورسیزسٹیزن آف انڈیا کارڈ جاری کردیا۔بھارتی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاکہ مجوزہ طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ لے ،کر سلمیٰ آغا کو اوآئی سی کارڈ جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا، اس فیصلے کے بعد سلمیٰ آغا نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ 59 سالہ اداکارہ کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے اور وہ آج کل ممبئی میں اپنی بیٹی کے پاس مقیم ہیں ، اوآئی سی ملنے کے بعد سلمیٰ آغا جب مرضی بھارت آجاسکیں گی اور پولیس رپورٹ کرائے بغیر طویل قیام بھی کرسکیں گی ۔ ذرائع کے مطابق سلمیٰ آغا نے اپنی درخواست میں نانا جگل کشور مہرہ کاحوالہ دیا تھا جو بھارتی اداکار تھے اور ان کی اہلیہ انوری بیگم (سلمیٰ کی نانی) بھی اداکارہ تھیں ، سلمیٰ آغا کی والدہ نسرین 1946ء میں فلم شاہ جہان میں کے اے سہگل کے مقابل ہیروئن کاسٹ ہوئی تھیں ، سلمیٰ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایاکہ اگرچہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں مگر وہ برطانیہ کی شہری ہیں ۔بالی ووڈ گلوکارہ نے اداکاری میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم نکاح سے کیا اور اسی سے انہیں شہرت ملی۔ اس فلم میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر کئی گیتوں کو امر کردیااور ’دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے‘ گانے کے لیے بہترین پلیئنگ سنگر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ فلمی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ کوخصوصی انعام سے بھی نوازا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو بھی بھارت کی شہریت مل چکی ہے ، اسی طرح کترینہ کیف برطانیہ کی شہری ہیں اور انہیں بھی اوآئی سی جاری ہوچکا ہے ۔