اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوئٹہ: ملا اختر منصور کو شناختی کار ڈ جاری کرنے والانادرا آفیسر گرفتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کے سابق سربراہ ملا اختر منصور کو شناختی کار ڈ جاری کرنے والے نادرا آفیسرکو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چند دن قبل افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیے گئے تھے ۔ا ن کے پاس ولی محمد کے نام سے پاکستان کا شناختی کار ڈ اور پاسپورٹ تھا ۔ جس کے بعد حکومت نے ملا منصور کو شناختی کار ڈ جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردی تھیں ۔ ایف آئی اے نے کوئٹہ سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا غلام محمد 2007میں ریٹائرڈ ہوچکا ہے ۔