اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جناح ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت کا معاملہ، جناح، جنرل اور سروسز ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز معطل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہسپتال میں قصور کی خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر جناح، جنرل اور سروسز ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں قصور کی خاتون کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے معاملے کی چھان بین کے بعد جناح، جنرل اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ذمہ دار قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے ذمہ دار ڈاکٹروں کی نشاندہی کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے ڈاکٹرز میں تنویر السلام، جواد ظہیر اور ظفر اقبال شامل ہیں جبکہ جناح ہسپتال کے ایم ایس کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔