اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ ،ایل پی جی کے بحری جہاز میں دوبارہ آگ بھڑ ک اٹھی

حب (مانیٹرنگ ڈیسک)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایل پی جی کے بحری جہاز میں آج صبح دوبارہ آگ لگ گئی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایل پی جی کے بحری جہاز میں آج صبح دوبارہ آگ بھڑ اٹھی ،اس وقت جہاز میں 100مزدور کام کر رہے تھے جن میں سے 70کو بحفاظت نکا ل لیا گیا ہے ۔ادھر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے بحری جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ لگ گئی تھی جب مزدور اس کی صفائی کر رہے تھے ۔آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کے ڈیک اڑنے سے 18افراد جاں بحق جبکہ 70سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔جہاز میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ ناکارہ جہاز کے مالک عبدالغفور ،کٹائی کرانے والے فاروق اور جلال نامی ٹھیکیدار اور منیجر حسیب کے خلاف درج کیا گیا Gdani-Shipyardتھا ،پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے اس مقدمے میں لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں ۔