اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری مکمل ہو گئی، مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم کی سرجری مکمل ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا شکر الحمد اللہ وزیراعظم کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور انہیں ایک گھنٹہ تک آئی سی یو میں شفٹ کر دیا جائے گا جہاں وہ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔ آپریشن 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 3، 4 گھنٹے میں ہوش آ جائے گا۔ وزیراعظم کے عزیز و اقارب اسپتال میں موجود اور پر اطمینان نظر آتے ہیں۔ وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سرجری سے قبل اپنی والدہ کو فون کیا اور اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے ساتھ دعائیں بھی لیں ، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سرجری سے قبل قرآن پاک کی تلاوت بھی کی ۔ واضح رہے وزیر اعظم چند روز قبل عارضہ قبل کے باعث چیک اپ کروانے لندن گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا تھا۔