اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیراخلاقی فلمیں بنانے والا گروہ دھر لیا گیا ، 2خواتین سمیت 9افراد گرفتار

لاہور(مانیٹرنف ڈیسک) سبزہ زار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی فلمیں بنانیوالے گروہ کو گرفتار کر لیاہے جبکہ گرفتار ملزمان میں2خواتین سمیت 9افراد بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اخلاقیات سے گری ہوئی فلمیں بنانیوالے جس گروہ کو گرفتار کیا ہے وہ 2 خواتین سمیت 9 افراد پر مشتمل ہے۔ زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش سی ڈیز،کیمرے اوردیگرآلات بھی برآمدکر لئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غیر اخلاقی فلمیں بناکر فروخت کرتے تھے۔ تاہم گرفتار گروہ کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے تمام افراد کومتعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔