اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راحیل شریف اگلے ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اگلے ہفتے ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور سی پیک کے ترقیاتی مواقع اور دہشتگردی کے خلاف عالمی ایجنڈے کو درپیش سیکیورٹی مسائل پرروشنی ڈالیں گے۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب کے دورے سے واپس آچکے ہیں اور اب ان کے اگلے دورے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ 17 سے 20 جنوری تک ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اور اس کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ یہ اجلاس سوئٹزر لینڈ کے شہرڈیوس میں ہوگا جہاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سی پیک کے ترقیاتی مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ سکیورٹی مسائل پر بھی خطاب کریں گے۔ وہ گلوبل سیکیورٹی اجلاس میں ڈیجیٹل دور میں دہشتگردی اور محفوظ مستقبل، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف عالمی ایجنڈے کو درپیش سیکیورٹی مسائل پر بھی خطاب کریں گے۔