اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ملتان میں عہدیداروں کے چنائو کیلئے پولنگ جاری

ملتان(ملک جاوید وینس سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ملتان میں عہدیداروں کے چنائو کیلئے پولنگ جاری۔پولنگ کا وقت صبح 9سے 4بجے تک رہے گا۔ملتان ڈسٹرکٹ بار میں کار اسٹینڈ کے ساتھ الیکشن پراسس کیلئے 13بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ہر ووٹرکو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پنجاب بار کے لائسنس کے ساتھ کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ لانا لازمی ہے۔ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی صدارت کیلئے ایڈووکیٹ ممتازنور ٹانگرہ اور ایڈووکیٹ یوسف زبیر میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔نائب صدارت کیلئے تین امیدواران ایڈووکیٹ شمسہ نورین،ایڈووکیٹ حق نواز ڈہر،ایڈووکیٹ عبدالستار ارائیں میں مقابلہ ہے۔ملتان ڈسٹرکٹ بار جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدواران ایڈووکیٹ ملک جاوید ڈوگر،ایڈووکیٹ چوہدری کامران،ایڈووکیٹ انیس مہدی کے درمیان مقابلہ ہے۔3660 وکلاء اپنے ووٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداروں کا انتخاب کریں گے۔سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام آمدورفت واک تھرو گیٹس کے ذریعے ہورہی ہے۔سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے سول لائن کالج ملتان میں وکلاء کو پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ VID-20170114-WA0036_1860 VID-20170114-WA0036_1225 VID-20170114-WA0036_1113