اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

”بھارت فوری طور پراپنی فوج کشمیر سے واپس بلائے“صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کشمیر گول میز کانفرنس میں مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈٰسک) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر اپنی فوج کشمیر سے واپس بلائے۔بھارت نے دہائیوں سے کشمیریوں کا حق خودارادیت دبا رکھا ہے۔ بھارت کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے کشمیر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں غیرقانونی بستیاں ختم کرے۔بھارت نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے،عالمی برادری کشمیریوں پر بربریت کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔کشمیر میں آزادی کی تحریک دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔ خطاب کے دوران مسعود خان نے کہا کہ 8 جولائی 2016 ءسے اب تک بھارت نے سینکڑوں کشمیریوں کو شہید،سینکڑوں کو بصارت سے محروم کیا ہے۔بھارت نے کشمیریوں کی املاک تباہ،حرمت کو نقصان پہنچایا ہے۔کشمیر میں ہزاروں کو لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ کئی گمنام اجتماعی قبریں ملی ہیں ۔ان کا کہنال تھا کہ یہ ہے کشمیر کی دلخراش تصویر،کشمیر اس وقت حقوق انسانی کا قبرستان بن چکا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا کہ بھارت یاسین ملک سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور حریت رہنماﺅں کی نظر بندی ختم کرے۔اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہندوستا ن یہ سب کچھ نہیں کرے گا تو آپ صحیح سوچ رہے ہیں۔مسعود خان نے گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے فوجیوں کا کشمیر سے فوری طور پر انخلاءکرے اور بصارت سے محروم افراد اور زخمیوں کو بیرون ملک علاج کی اجازت دے۔