اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ شہباز شریف کاموٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے سکاٹ لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے ملاقات کی اور 10موٹر بائیکس ایمبولینسیز کی چابیاں انکے حوالے کر دیں۔ اس دوران انہوں نے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹربائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کواجراء تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزسے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کوہسپتالوں کےساتھ منسلک کرناضروری ہے اور حکومت اس سروس کو فعال بنانے میں اپنا پورا کردا ر ادا کریگی۔