اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

متحد ہوکر مسائل حل کریں،اختیارات کی جنگ بعد میں لڑیں :وسیم اختر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ مل کر کراچی کے مسائل کو حل کریں اور اختیارات کی جنگ بعد میں لڑتے رہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کابارش کے بعدشہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی اور نکاسی آب کی حالت زارسے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑکوں سے پانی نکالنے کیلئے مشینیں بھیج رہے ہیں، لیکن زیر تعمیر اور ٹوٹی سڑکیں بھی کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالوں میں کئی برسوں کا کچرا جمع ہے جبکہ گزشتہ5سالوں سے نالوں کی صفائی تک نہیں کی گئی جس کا نتیجہ عوام آج بھگت رہے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں کی صفائی کیلئے نہ تو اختیارات ہیں اور نہ ہی وسائل ہیں، مگرہم محدود وسائل ہونے کے باوجود مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔