اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی:پاک بحریہ کا اورماڑہ کے قریب ریسکیوآپریشن،18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

کراچی(مانیترنگ ڈیسک)پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الرحمان نام کی کشتی 25 دسمبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔ پاک بحریہ کی ریسکیوٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور تما م مچھیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ماہی گیروں کوجناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔