اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

واٹس ایپ پیغامات کی ترسیل کیلئے غیر محفوظ

لاہور(ٹعکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے مگر ٹیکنالوجی ماہرین نے اسے استعمال کرنے کے حوالے سے صارفین کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایسی سکیورٹی خامی موجود ہے جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باوجود پیغامات کو دیگر افراد کے ہاتھوں میں پہنچا سکتی ہے۔ اس خامی کو بیک ڈور کا نام دیا گیا ہے جسے سب سے پہلے اپریل 2016 میں ایک سکیورٹی محقق نے دریافت کیا تھا اور وہ اب تک واٹس ایپ میں موجود ہے ،اب اس خامی کو ایک بار پھر سامنے لایا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ سگنل پر عملدرآمد کے نتیجے میں آف لائن صارفین کے لیے نئی انکرپشن کیز بنتی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں کوئی تیسرا شخص بھی پڑھ سکتا یا حاصل کرسکتا ہے ۔متعدد سکیورٹی ماہرین نے بھی اس کی نشاندہی کی ہے کہ سامنے آنیوالی خامی نئی نہیں بلکہ یہ ایک پرانا مسئلہ ہے ۔دوسری جانب واٹس ایپ نے اس کی تردید کی اور اس کا کہنا ہے کہ آف لائن صارفین کیلئے نئی کیز بنانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پیغامات ترسیل کے دوران کھو نہ جائیں۔