اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شرمیلا فاروقی موٹروے پر برگر کھانے پہنچ گئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اپنی زندہ دلی اور فیشن کی وجہ سے کافی مشہور ہیں لیکن اب ان کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو لاہور اسلام آباد موٹروے کے بھیرہ انٹر چینج پر لی گئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی کے ایف سی کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں اور برگر کھا رہی ہیں۔ ہلکی ہلکی بارش میں دوران سفر واقعی اس سے بہتر تفریح اور کیا ہوسکتی ہے۔